پاکستان فاتح مگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں

آخری وقت اشاعت:  منگل 2 اکتوبر 2012 ,‭ 13:25 GMT 18:25 PST

سری لنکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بتیس رنز سے شکست دے دی ہے تاہم آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے نتیجے پر ہوگا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور اس نے مقررہ بیس اوور میں ایک سو انچاس رنز بنائے تھے۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سترہ رنز بنا سکی تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک سو بارہ رنز درکار تھے جو اس نے حاصل کر لیے۔

آسٹریلوی اننگز کی خاص بات مائیک ہسی کی عمدہ بلے بازی تھی جنہوں نے سینتالیس گیندوں پر چوّن رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین جبکہ محمد حفیظ اور حسن رضا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ناصر جمشید کی نصف سنچری اور کامران اکمل کے بتیس رنز کی بدولت چھ وکٹوں پر ایک سو انچاس رنز بنائے۔

ناصر جمشید نے چھیالیس گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پچپن رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیم میں یاسر عرفان کی جگہ شامل کیے جانے والے عبدالرزاق نے سترہ گیندوں پر بائیس رنز بنا کر ٹیم کو ایک بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جبکہ واٹسن اور کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہو گا اور اس گروپ سے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم سری لنکا کا سامنا کرے گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔