’جان ٹیری کو سزا کم دی گئی‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 10 اکتوبر 2012 ,‭ 16:54 GMT 21:54 PST

انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ لارڈ ٹرائیزمین نے کہا ہے کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ فٹبال کلب چیلسی کے جان ٹیری پر ایک مخالف کو نسلی طور پر برا بھلا کہنے پر لیور پول کلب کے لیوئس کے مقابلے میں کم پابندی کیوں عائد کی گئی ہے۔

فٹبال ایسوسی ایشن کمیشن کا کہنا ہے چیلسی کے کپتان جان ٹیری پر کم پابندی اس لیے عائد کی گئی کیونکہ انہوں نے صرف ایک بار یہ ریمارکس دیے تھے۔

تاہم لارڈ ٹرائیز مین نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ یہ فرق سمجھنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لیور پول کے کھلاڑی لیوئس اور چیلسی کے جان ٹیری پر عائد کی جان والی پابندی میں فرق کیوں ہے؟‘

واضح رہے کہ چیلسی کے جان ٹیری پر چار میچ کی پابندی عائد کرنے کے علاوہ دو لاکھ بیس ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ لیوئس پر گزشتہ برس اسی جرم پر آٹھ میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ لارڈ ٹرائیزمین نے اس تنازع کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ فٹبال کلبز ضابطۂ اخلاق کو کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں شامل کریں۔

انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن برطانوی فٹبال ٹیم کے لیے ضابطۂ اخلاق کو متعارف کروانے والی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔