گراں پری: فراری جیت کیوں نہیں رہی ہے؟

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 26 اکتوبر 2012 ,‭ 15:58 GMT 20:58 PST

سپین گراں پری میں فریری نے آخری مرتبہ فتح حاصل کی تھی

کار ریسنگ میں فراری کار فتح کی علامت تصور کی جاتی تھی لیکن پچھلی کچھ گراں پری مقابلوں میں وہ ایک بے بس تماشائی نظر آئی۔

فراری کے ڈرائیور فرنینڈو ایلانسو کو ریڈ بل کے سبسشین وٹل نے دو بار ایک تھوڑے تھوڑے مارجن سے ہرا دیا۔

لیکن فتح کی علامت فراری کی شکست کی وجوہات ہیں کیا؟ شاید اس کی کار کے ایرو ڈائنمک ڈیزائن میں کچھ کمی ہے یا پھر فراری انتظامیہ میں بصیرت کی کمی ہے۔

جہاں ریڈ بل نے اپنے کار کے ڈیزائن کو ترقی دے دی ہے وہاں فراری اپنی کار کے ڈیزائن میں تبدیلی لانے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ فراری انتظامیہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے میں زیادہ ہچکچائٹ کا مظاہرہ بھی نہیں کرتی۔

فراری کا کہنا ہے کہ اس کی ونڈ ٹنل جہاں کار کے ایرو ڈائنمک کے تجربے ہوتے ہیں وہاں سے اسے گزشتہ دو سالوں سے کوئی اچھی خبر نہیں مل پا رہی ہے۔

فارمولہ ون کار کی کارکردگی کا اسی فیصد انحصار اس کے ایرو ڈائنمک ڈیزائن پر ہوتا ہے اور یہ ایر ڈائنمک ڈیزائن کمپیوٹر پروگرام (سی ایف ڈی) کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں۔

جب فراری نے سپین گراں پری سے پہلے کار کے ایرو ڈائنمک ڈیزائن میں تبدیلی متعارف کرائی تو کہا گیا تھا کہ کچھ اور تبدیلیاں بھی آنے والی ہیں لیکن وہ مرحلہ ابھی تک آ نہیں پایا۔

دوسری جانب ریڈ بل نے ایک ایسی کار تیار کر لی ہے جو سال کے شروع میں تو زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن اس میں مسلسل بہتری آئی ہے اور اب وہ فتح گر کار میں بدل چکی ہے۔

ریڈبل کوکا کولا بوتل کی شکل کی کار کے ایروڈائنمک ڈیزائن میں مسلسل چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں متعارف کر رہا ہے۔

فراری بھی اپنے ایرو ڈائنمک ڈیزائن میں تبدیلی کرسکتا ہے لیکن شاید فراری انتظامیہ میں بصیرت کی کمی ہے۔ فراری اس کار میں مزید تبدیلیاں کر سکتا تھا جو اس نے سپین گراں پری میں متعارف کرائی تھی لیکن اس نہیں کیں اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔