پیرس: اعصام، جولین کو فائنل میں شکست

آخری وقت اشاعت:  اتوار 4 نومبر 2012 ,‭ 14:50 GMT 19:50 PST

گزشتہ برس اعصام الحق نے روہن بوپنا کے ساتھ مل کر یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا

پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ولندیزی ساتھی جان جولین راجر کو پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلے کے فائنل میں بھارت کے مہیش بھوپتی اور روہن بوپنا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فرانس میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں بھارتی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

بھوپتی اور بوپنّا نے پہلا سیٹ سات چھ جبکہ دوسرا چھ تین کے سکور سے جیتا۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں بوپنّا کی لگاتار دوسری فتح ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے اعصام الحق کے ساتھ مل کر یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جولین راجر نے کروشیا کے مارین سلچ اور ان کے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو کو تین سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد ہرایا تھا۔

پہلے سیٹ میں سلچ اور میلو نے باآسانی چھ صفر سے کامیابی حاصل کی لیکن اعصام اور راجر نے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا تھا تاہم اعصام اور راجر نے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔