پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

آخری وقت اشاعت:  بدھ 7 نومبر 2012 ,‭ 22:28 GMT 03:28 PST

انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کی تمام ٹکٹیں منگل کو فروخت شروع ہونے کے تین گھنٹے کے اندر فروخت گئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ ایجبسٹن کے میدان پر پندرہ جون کو کھیلا جائے گا۔

آغاز میں پہلے پندرہ مقابلوں کی ٹکٹیں فروخت کی گئی ہیں۔ اس کے بعد میچ کے قریبی دنوں میں عام عوام کے لیے اضافی ٹکٹیں بھی جاری کی جا سکتی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر نے کہا ’چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کا گروپ کی سطح پر مقابلہ ہوگا اور ٹکٹ فروخت کے پہلے دن اس میچ کی ٹکٹوں کی زبردست مانگ دیکھی گئی۔‘

آئی سی سی نے کھیل مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ٹکٹوں کو آئی سی سی کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ سے نہ خریدیں۔

ایجبسٹن کرکٹ میدان کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ’جس طرح سے بھارت اور پاکستان کے میچ پر لوگوں کی دلچسپی ہے اسے دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔ ہم برمنگھم میں کرکٹ شائقین کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔