برطانوی سائیکلسٹ بریڈلی وگنز زخمی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 8 نومبر 2012 ,‭ 14:17 GMT 19:17 PST

برطانوی کھلاڑی کو لنکا شائر کے ایک ہسپتال میں ایک رات بسر کرنی پڑی

برطانیہ کے سائیکلسٹ اور ٹور ڈی فرانس کے فاتح بریڈلی وگنز موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے۔

اولمپیک چیمپئین بریڈلی وگنز کے ساتھ یہ حادثہ بدھ کی شام ان کے گھر کے نزدیک واقع ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا۔

اس حادثے کے بعد بتیس سالہ برطانوی کھلاڑی کو لنکا شائر کے ایک ہسپتال میں ایک رات بسر کرنی پڑی۔

دوسری جانب لنکا شائر پولیس کی ترجمان نے بی بی سی سپورٹس کو اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں بریڈلی وگنز کی پسلی ٹوٹ گئی۔

پولیس بریڈلی وگنز کی ٹوٹی ہوئی پسلیوں کی تعداد کے بارے میں بتانے سے قاصر ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ جعمرات کو گاڑی کے ڈرائیور سے تفتیش کرے گی۔

دریں اثناء ٹیم سکائی نے اپنی ویب سائیٹ پر اس حادثے کے حوالے سے بتایا کہ بریڈلی وگنز کو آنے والے زخم تشویشناک نہیں ہیں اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

ویب سائیٹ کے مطابق ابھی یہ طے نہیں کہ ان زخموں سے بریڈلی وگنز کی آئندہ برس کی ٹریننگ کس حد تک متاثر ہوگی؟

یاد رہے کہ حادثے کا مقام بریڈلی وگنز کے گھر سے تین میل دور ہے اور وہ وہاں اکثر پریکٹس کرنے کے لیے جاتے ہیں۔

بتیس سالہ بریڈلی وگنز اپنی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے بی بی سی کی سپورٹس پرسنیلیٹی آف دی ائیر کے لیے نامزد ہونے کے لیے فیورٹ ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔