احمد آباد ٹیسٹ: فن شامل نہیں ہوں گے

آخری وقت اشاعت:  بدھ 14 نومبر 2012 ,‭ 15:59 GMT 20:59 PST

سٹیون فن نے تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لیا

انگلینڈ اور بھارت کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمرات کو بھارت کے شہر احمد آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

میچ سے قبل انگلینڈ کے فاسٹ بالر سٹیون فن ران کی انجری سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔

آل راؤنڈر ٹم بریسنن ممکنہ طور پر فن کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گئے، فن گزشتہ ماہ بھارت اے کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔

انجری کے باعث سٹیون فن نے منگل کو پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ فن جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ انجری کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں اور منگل کو انہوں نے تربیتی سیشن میں پوری رفتار سے دو سپلز میں چھ اوورز کرائے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر مٹ پرائر نے بی بی سی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’براڈ بلکل ٹھیک ہیں اور ان کا ہمیشہ کہنا ہے کہ انہیں میچ سے پہلے دس اوورز درکار ہوتے ہیں اور ہم اسے دیکھ رہے ہیں، وہ اچھی طرح سے صحت یاب ہوئے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ کھیلنے کے لیے تیار ہوں گے۔‘

دریں اثناء کپتان ایلسٹر کک نے انگلینڈ کے سکواڈ میں حال ہی میں دوبارہ شامل کیے جانے والے بلے باز کیون پیٹرسن کے رویے کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ ہم چاہتے تھے کہ ہمارے پاس منتخب کرنے کے لیے دنیا کے تمام بہترین کھلاڑی موجود ہوں، پیدا ہونے والے مسئلے کو اچھی طرح سے حل کر لیا گیا ہے اور میرے خیال میں ہم نے اس کا بہترین حل نکالا ہے، اب ہمارے پاس کیون پٹرسن ہے جو چیـزوں کو درست سمیت میں لانے کے لیے بیتاب ہیں۔‘

خیال رہے کہ کیون پیٹرسن کو اشتعال انگیز پیغامات بھیجنے پر کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس سے معافی مانگنی پڑی تھی، یہ پیغامات انہوں نےجنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم اور بالخصوص کپتان اینڈریو سٹراس کے بارے میں اشتعال انگیز ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے اور اس کے بعد انہیں ٹیم سے نکال دیا تھا۔

انگلینڈ اپنے دورے کے دوران بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔