میر پور ٹیسٹ: بنگلہ دیش ٹیم مشکل میں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 15 نومبر 2012 ,‭ 19:54 GMT 00:54 PST

چندر پال نے بائیس چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست دو سو تین رنز بنائے

میر پور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونسٹھ رنز بنا لیے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نعیم اسلام اور شکیب الحسن کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب ستائیس اور سولہ رنز بنائے تھے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید تین سو تریسٹھ رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور جنید صدیق نے اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرح بنگلہ دیش کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف ایک سو انیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بھہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام پال نے دو اور ڈیرن سامی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو ستائیس رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چندر پال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی۔

انہوں نے بائیس چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست دو سو تین رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز رام دین رہے، انہوں نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو چھبیس رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سوہاگ غازی نے تین اور شہادت حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

منگل کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور کیرن پاول نے اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف ایک سو تین رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں چندر پال اور کیرن پاول نے چوتھی وکٹ کے لیے ایک سو تیئس رنز کی شراکت قائم کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سوہاگ غازی نے تین اور شہادت حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔