میرپور: پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی جیت

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 17 نومبر 2012 ,‭ 09:54 GMT 14:54 PST

کائرین پاول نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔

بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ویسٹ انڈیز نے 77 رنز سے جیت لیا ہے۔

میچ کے آخری دن بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 245 پینتالیس رنز کا ہدف ملا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں چندر پال کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 527 رنز بنا ڈکلیئر کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 556 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں صرف 273 رنز ہی بنا سکا اور بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 245 رنز کا ایک نسبتاً آسان ہدف دیا۔

تاہم ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر ٹینو بیسٹ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ویراسوامی پرمال نے 32 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔روی رام پال کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

بنگلہ دیش کے سات کھلاڑی 119 پر آؤٹ ہو گئے تھے لیکن محموداللہ اور سوہاگ غازی کے درمیان آٹھویں وکٹ کی 36 رنز کی شراکت نے بنگلہ دیش کی امیدوں کو ایک بار پھر سہارا دیا۔

لیکن اس کی آٹھویں اور نویں وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں جس سے ویسٹ انڈیز ایک بار پھر کھیل پر گرفت مضبوط کر لی۔

ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی محمود اللہ تھے جو 29 رنز بنا کر بیسٹ کا شکار بنے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔