احمدآباد ٹیسٹ: بھارتی ٹیم کا پلہ بھاری

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 17 نومبر 2012 ,‭ 08:49 GMT 13:49 PST

اوجھا نے پانچ اور اشون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

بھارت کے خلاف احمدآباد میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔

میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے ایک سو گیارہ رنز بنائے تھے۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

جب کھیل ختم ہوا تو کپتان الیسٹر کک چوہتر اور نک کامپٹن چونتیس رنز پر کھیل رہے تھے۔

انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی دو سو انیس رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلش بلے باز بھارتی سپنرز کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پہلی اننگز میں کک اور پرائر کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بیٹسمین بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ کک نے سنتالیس اور پرائر نے اڑتالیس رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کو فالو آن کرانے میں بھارتی بولر پرگیان اوجھا نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پینتالیس رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ان کے علاوہ ایشون نے تین اور ظہیر خان اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو اکیس رنز بنا کر ڈیکلئیر کر دی تھی۔

اس اننگز کی خاص بات چیتیشور پجارا کی ناقابلِ شکست ڈبل سنچری اور وریندر سہواگ کی طوفانی سنچری تھی۔ پجارا نے دو سو چھ جبکہ سہواگ نے ایک سو سترہ رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔