کھلنا: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 دسمبر 2012 ,‭ 07:25 GMT 12:25 PST

بنگلہ دیش نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے تھی

بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے وسیٹ انڈیز کو ایک سو ساٹھ رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دو سو بانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں اکتیس اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو بتیس رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو نے اٹھائیس اور پولارڈ نے پچیس رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سوہاگ غازی نے اور عبدالزاق نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے دو سو بانوے رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلہ دیش کی اننگز کی خاص بات انعام الحق اور مشفکر رحیم کی عمدہ بلے بازی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے انعام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے تیرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو بیس رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے دوسرے نمایاں بلے باز مشکفر رحیم رہے، انہوں نے اناسی رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام پال نے پانچ اور رسل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب تمیم اقبال اور انعام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف اکیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد انعام الحق اور مشفکر رحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے ایک سو چوہتر رنز کی شراکت قائم کی۔

اتوار کو شروع ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش کے انعام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔