یورو 2020، ٹورنامنٹ یورپ کے کئی شہروں میں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 6 دسمبر 2012 ,‭ 17:56 GMT 22:56 PST

2012 میں یہ ٹورنامنٹ سپین نے جیتا تھا

یوروپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار بیس میں منعقد ہونے والا یوروپین چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ یورپ کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائےگا۔

یہ فیصلہ جمعرات کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوئیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔

یوروپین چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیمیں

1960: سوویت یونین 1964: سپین

1968: اٹلی 1972: مغربی جرمنی

1976: چیکو سلواکیا 1980: مغربی جرمنی

1984: فرانس 1988: نیدرلینڈز

1992: ڈنمارک 1996: جرمنی

2000: فرانس 2004: یونان

2008: سپین 2012: سپین

اب تک یہ ہوتا آیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کسی ایک ملک میں منعقد کیا جاتا تھا یا بعض صورتوں میں ایک سے زیادہ مگر اتنے زیادہ ملکوں میں بیک وقت اس کا انعقاد پہلی بار ہو گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا کوئی ایک ملک میزبان نہیں ہوگا۔

برطانوی فٹبال ایسوسی ایشن نے یوروپین فٹبال ایسوسی ایشن کو فائنل کے لیے پہلے ہی ویمبلے سٹیڈیم کا نام تجویز کر دیا ہے۔

ویلز، سکاٹ لینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ نے بھی یوئیفا سے ان میچوں کو منعقد کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یوئیفا کےجنرل سیکرٹری گیانی انفینٹینو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس میٹنگ میں ’ کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یوئیفا یورو 2020 براعظم یورپ کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا اور اس پر تمام نیشنل ایسوسی ایشنز کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے‘

انہوں نے بتایا کہ میزبان شہروں کے لیے بولی کا سلسلہ مارچ میں شروع ہوگا جس کے بعد دو ہزار چودہ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔