برینڈن میکلم نیوزی لینڈ کے نئے کپتان مقرر

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 7 دسمبر 2012 ,‭ 13:54 GMT 18:54 PST

نیوزی لینڈ کا مقامی میڈیا کئی روز سے راس ٹیلر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان اختلافات کی خبریں شائع کر رہا تھا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے راس ٹیلر کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے سے انکار کے بعد برینڈن میکلم کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اٹھائیس سالہ راس ٹیلر کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی تک محدود رہنے اور وکٹ کیپر برینڈن میکلم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا کہا تھا۔

تاہم اب کرکٹ بورڈ نے راس ٹیلر سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی واپس لے کر میکلم کو تینوں طرز کی ٹیموں کا کپتان بنا دیا ہے جبکہ راس ٹیلر نے وقتی طور پر ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

اس اعلان کے بعد راس ٹیلر کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا مقامی میڈیا کئی روز سے راس ٹیلر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان اختلافات کی خبریں شائع کر رہا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے راس ٹیلر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے کی سفارش کی تھی۔

"ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے راس ٹیلر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے کی سفارش کی تھی۔"

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف

یہ سفارش نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہونے پر کی گئی تھی۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ انہیں راس ٹیلر کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے سے انکار پر افسوس ہے اور اب برینڈن میکلم کو نیوزی لینڈ کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برینڈن میکلم کو نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ وائٹ کے مطابق راس ٹیلر نے اس حوالے سے کافی سوچ بچار کرنے کے بعد کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔

راس ٹیلر نے سری لنکا کے خلاف حالیہ ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ایک سو بیالیس اور چوہتر رنز بنائے تھے۔

راس ٹیلر رواں ماہ کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی سیریز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے انچاس اعشایہ آٹھ پانچ رنز کی اوسط سے تین سنچریوں کی سے ایک ہزار سینتالیس رنز بنائے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔