گیرتھ بیری پر بدزبانی کا الزام

آخری وقت اشاعت:  منگل 11 دسمبر 2012 ,‭ 13:50 GMT 18:50 PST

انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر گیرتھ بیری پر بےضابطگی کا الزام عائد کیا ہے۔

فٹ بال ایسوسی ایشن نے بیری پر یہ الزام اس میچ کے حوالے سے لگایا ہے جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔

فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بیری نے میچ آفیشل کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی تھی۔

بیری کو اس الزام کے دفاع کے لیے جمعرات کو شام چار بجے (جی ایم ٹی) تک مہلت دی گئی ہے۔

یہ میچ نہایت دلچسپ مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے جیتا تھا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے تیسرے گول کے بعد مانچسٹر سٹی کے مداحوں نے مختلف اشیاء گراؤنڈ میں پھینکی تھیں۔

اسی میچ کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی ریو فرڈیننڈ کو چوٹ لگی جب کسی نے دو پنس کا سکہ ان کی آنکھ پر دے مارا۔فرڈیننڈ کی آنکھ کے اوپر سکہ لگنے سے شدید چوٹ آئی جس کے نتیجے میں خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔

فرڈیننڈ نے اس میچ کے بعد مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کی کہ میرا خیال تھا کہ کم از کم مجھے کوئی ایک پاؤنڈ کا سکہ تو مارے گا۔

مانچسٹر سٹی کے گول کیپر جو ہارٹ کو ایک مداح کو روکنا پڑا جب وہ گراؤنڈ میں آ کر فرڈیننڈ کی جانب جانے کی کوشش کر رہا تھا جب فرڈیننڈ گراؤنڈ پر کسی چیز کو تلاش کر رہے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔