ناگپور ٹیسٹ: پہلا دن بھارتی بالرز کے نام

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 13 دسمبر 2012 ,‭ 15:24 GMT 20:24 PST
پیٹرسن

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو بھارت کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل ہے

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناگپور میں کھیلے جا رہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف پانچ وکٹ پر ایک سو ننانوے رنز بنا لیے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر میٹ پرائر اور جو روٹ کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب چونتیس اور اکتیس رنز بنائے تھے۔

جمعرات کو شروع ہونے والے میچ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے کومپٹن اور کک نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تین رنز کے مجموعی سکور پر کومپٹن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک تھے جو ایک رن بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرس نے دس چوکوں کی مدد سے تہتر اور ٹراٹ نے سات چوکوں کی مدد سے چوالیس رنز بنائے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو بھارت کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

احمدآباد میں کھیلا گيا پہلا میچ بھارت نے جبکہ ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ انگلینڈ نے جیتے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔