ناگپور ٹیسٹ: دھونی، کوہلی کی محتاط بلے بازی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 دسمبر 2012 ,‭ 08:17 GMT 13:17 PST
کوہلی

کوہلی نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناگپور میں جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت نے محتاط انداز میں بلے بازی شروع کی اور لنچ تک مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔

واضح رہے کہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر ستاسی رنز بنائے تھے اور مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی بالترتیب آٹھ اور گیارہ رنز پر بلے بازی کر رہے تھے۔

تیسرے دن پہلے کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے ایک سو اکہتر گیندیں کھیلی، اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے پچاس رنز کے لیے ایک سو سینتیس گیندیں۔

بھارت کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو پچاس رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کی طرح بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف ایک رن کے مجموعی سکور پر گوتم گھمبیر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بھارتی بلے باز انگلش بالروں کی عمدہ بالنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

جمعرات کو شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے کومپٹن اور کُک نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تین رنز کے مجموعی سکور پر کومپٹن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرس نے دس چوکوں کی مدد سے تہتر اور ٹراٹ نے سات چوکوں کی مدد سے چوالیس رنز بنائے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو بھارت کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

احمدآباد میں کھیلا گيا پہلا میچ بھارت نے جبکہ ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ انگلینڈ نے جیتے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔