ٹیسٹ رینکنگ: کلارک اور سٹین پہلے نمبر پر

آخری وقت اشاعت:  بدھ 19 دسمبر 2012 ,‭ 02:18 GMT 07:18 PST

پاکستانی بیٹسمین یونس خان دسویں نمبر پر ہیں

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک بلے بازوں میں چوٹی پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی بیٹنگ کی رینکنگ میں مائیکل کلارک پہلے، ویسٹ انڈیز کے چندر پال دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے بیٹسمین یونس خان دسویں نمبر پر ہیں۔

بیٹنگ کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ژاک کیلس چھٹے اور اے بی ڈیویلیئرز ساتویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ میں بالنگ کی رینکنگ میں سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔ پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین ہیں اور دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ ہی کے ورمن فلینڈر ہیں۔

بالنگ کی رینکنگ میں بھارت کے اوجھا نویں نمبر پر ہیں۔

بالنگ کی رینکنگ میں سری لنکا کے ہرات چوتھے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے پیٹر سڈل پانچویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور گریم سوان چھٹے اور ساتویں نمبر ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔