پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کی کامیابی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 دسمبر 2012 ,‭ 17:22 GMT 22:22 PST

یووراج میچ کے بہترین کھلاڑی رہے

بھارت کے شہر پونے میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میچ کے آغاز میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم نے مقررہ بیس اووروں میں ایک سو ستاون رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے چھبیس گیندوں میں نصف سنچری بنائی جبکہ بھارت کے لیے اہم کارکردگی یووراج سنگھ کی تین وکٹیں تھیں۔ اشوک ڈنڈا نے دو اور آف سپنر ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر سترہ اعشاریہ پانچ اووروں میں مکمل کر لیا۔ میزبان ٹیم کے بہترین بلے باز بھی یووراج سنگھ ہی تھے جنھوں نے اکیس گیندوں پر اڑتیس رنز بنائے۔ یووراج سنگھ نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیتا۔

انگلینڈ کے لیے ٹم بریزنن نے دو جبکہ سٹوئرٹ میکر اور لوک رائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دو میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی تھی۔ یہ اٹھائیس برس کے طویل انتظار کے بعد بھارتی سرزمین پر انگلینڈ کی کسی ٹیسٹ سیریز میں پہلی فتح تھی۔

انگلینڈ کے بھارت کے حالیہ دورے میں پانچ ایک روزہ میچوں کی ایک سیریز بھی شامل ہے جس کا آغاز گیارہ جنوری کو راج کوٹ میں ہوگا۔ بھارت اور انگلینڈ کی ایک روزہ میچوں کی سیریز سے پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی بھارت کا دورہ کرے گی جب دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔