ڈربن: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ فاتح

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 دسمبر 2012 ,‭ 19:13 GMT 00:13 PST

جمعہ کو شروع ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ڈربن میں کھیلے جانے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف بارہ اعشاریہ ایک اوور میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈو پلیسس نے اڑتیس اور کونٹن ڈی کاک نے اٹھائیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رونی ہیرا اور مچل جان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے ستاسی رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اٹھارہ اعشاریہ دو اوورز میں چھیاسی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے راب نکول اور پیٹر فلٹن نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور انیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز جنوبی افریقہ کے بالروں کی عمدہ بالنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن منرو نے تیئس جبکہ بریس ویل نے اکیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے روری کیتھ نے تین جبکہ کرس مارس اور رابن پیٹرس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو شروع ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔