پاکستان بھارت سیریز: بھارتی ٹیم کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 دسمبر 2012 ,‭ 11:36 GMT 16:36 PST
یووراج سنگھ

یووراج سنگھ نے ایک روزہ کرکٹ میں بھی واپسی کی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور دونوں فارمیٹس کے لیے بھارتی ٹیموں کی قیادت مہندر سنگھ دھونی کریں گے۔

یہ سیریز پچیس دسمبر سے چھ جنوری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ایک روزہ میچ تیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ آج ہی بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر نے تیئس سال تک بھارت کی نمائندگی کرنے کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اہم سیریز کے لیے ظہیر خان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔ آل راؤنڈر عرفان پٹھان، تیز گیندباز امیش یادو اور بلے باز منوج تیواری انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

سابق کرکٹر سندیپ پاٹل کی قیادت میں بھارتی سلیکٹروں نے ظہیر خان کے علاوہ سپنر پراگیان اوجھا اور راہل شرما کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں دی ہے۔

ویرندر سہواگ

ویرندر سہواگ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ان چھ کھلاڑیوں کی جگہ یوراج سنگھ، روندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، ایشانت شرما، شامی احمد، اور امت مشرا ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

انڈیا اے کی نمائندگی کرنے والے بھونیشور کمار اور شامی احمد نئے چہرے ہیں۔ بھونیشور کمار کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے اور وہ آل راؤنڈر تسلیم کیے جاتے ہیں جبکہ شامی احمد بنگال سے کھیلتے ہیں اور وہ میڈیم فاسٹ گیندباز ہیں۔

ویرندر سہواگ اپنی پوزیشن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ یوراج سنگھ، روندر جڈیجہ اور ایشانت شرما کے بارے میں یہ امید کی جارہی تھی کہ وہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی کے لیے

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، گوتم گنبھیر، اجنکیا رہانے، یوراج سنگھ، روہت شرما، سوریش رینا، ویراٹ کوہلی، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، اشوک ڈنڈا، ایشانت شرما، بھونیشور کمار، پروندر اوانا، پیوش چاولا اور امبتی رايڈو۔

ون ڈے کے لیے

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، ویرندر سہواگ، گوتم گنبھیر، یوراج سنگھ، روہت شرما، سوریش رینا، ویراٹ کوہلی، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، اشوک ڈنڈا، ایشانت شرما، اجنکیا رہانے، بھونیشور کمار، شامی احمد اور امت مشرا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔