سچن تندولکر کے عالمی ریکارڈ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 دسمبر 2012 ,‭ 11:16 GMT 16:16 PST
تندولکر

ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے ہوں یا پھر ٹیسٹ کرکٹ سچن تندولکر کے نام بہت سارے ریکارڈ ہیں۔ سچن تندولکر نے سال 1989 میں پاکستان کے خلاف اپنے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔

اس وقت سے اب تک سچن نے بلے بازی کے کئی ریکارڈ توڑے اور کئی نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ون ڈے میں دو سو رنز کی اننگز ہو یا پھر ٹیسٹ میں پچاس سے زیادہ سنچریاں، سچن بلے بازی کے میدان میں ہر لحاظ سے سپر ہٹ رہے۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں سچن کے کچھ اہم ریکارڈ پر۔۔۔

ٹیسٹ کرکٹ

سچن تندولکر

1۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز۔

2۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں۔

3۔ پندرہ ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی۔

4۔ ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ یعنی چھ بار ایک ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی۔

5۔ ایک اننگز میں 150 یا اس سے زیادہ رنز سب سے زیادہ بار بنانے والے کھلاڑی۔

6۔ سب سے کم عمر میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی۔

7۔ بیس سال کی عمر سے پہلی پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی۔

8۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی۔

9۔ غیر ملکی زمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کھلاڑی۔

10۔ غیر ملکی زمین پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی۔

11۔ سچن ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ کھیلنے والے ہر ملک کے خلاف سنچریاں بنائیں ہے۔

ون ڈے کرکٹ

سچن تندولکر

1۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی۔

2۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی۔

3۔ سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی۔

4۔ مسلسل سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی۔

5۔ سب سے زیادہ میدانوں پر کھیلنے والے کھلاڑی۔

6۔ ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی۔

7۔ ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی۔

8۔ ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی۔

9۔ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی۔

10۔ ون ڈے میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی۔

11۔ ون ڈے میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔