کرکٹر، کمنٹیٹر ٹونی گریگ انتقال کر گئے

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 دسمبر 2012 ,‭ 06:13 GMT 11:13 PST
ٹونی گریگ

انہوں نے 1972 سے 1977 تک انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے 58 ٹیسٹ میچ کھیلے

برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کے مشہور کمینٹیٹر ٹونی گریگ 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

آسٹریلوی نیوز نیٹ ورک نائن نیٹ ورک کے مطابق وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔

نائن نیٹ ورک کے مطابق ان کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث ان کی موت ہوئی۔

اگست اور ستمبر میں دبئی میں ہونے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز میں ٹونی گریک کو اپنی بیماری کا پہلی بار پتہ چلا۔

ٹونی گریگ جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے 1972 سے 1977 تک انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے 58 ٹیسٹ میچ کھیلے۔

گریگ نے اپنے کیریئر میں ساڑھی تین ہزار سے زیادہ رنز سکور کیے اور 141 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے چودہ میچوں میں انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کی۔

انگلینڈ کی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کیری پیکر ورلڈ سیریز کرکٹ کے ایک اہم کردار تھے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آسٹریلیا میں ٹی وی کمنٹیٹر بن گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔