کیپ ٹاؤن: نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 3 جنوری 2013 ,‭ 17:27 GMT 22:27 PST
یاک کیلس

کیلس نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کی ہیں

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انہتر رنز بنا لیے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ڈین براؤنلی اور واٹلنگ کریز پر موجود تھے اور انھوں نے بالترتیب انہتر اور دس رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو تینتیس رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس نے دو جبکہ سٹین اور پیٹرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو سینتالیس رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات پیٹرسن کی عمدہ بیٹنگ رہی، انھوں نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو چھ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ، یاک کیلس اور اے بی ڈویلیئرز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں پینتالیس رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بدھ کو شروع ہونے والے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔