سری لنکا پہلی اننگز میں 294 پر آؤٹ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 3 جنوری 2013 ,‭ 13:46 GMT 18:46 PST
جیکسن برڈ

آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے تھریمان نے سب سے زیادہ اکیانوے رنز بنائے۔ کپتان مہیلا جے وردھنے نے 72 رنز بنائے۔

کلِک میچ کا سکور بورڈ

آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ نے چار اور مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کمارا سنگاکارا دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں زخمی ہونے کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں آسٹریلیا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز جیت چکا ہے۔

آسٹریلیا نے ہوبارٹ میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ 137 رنز سے جیتا تھا۔

آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور دو سو ایک رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔