نئی دلی: بھارت نے پاکستان کو دس رنز سے ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 6 جنوری 2013 ,‭ 13:05 GMT 18:05 PST

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت نے پاکستان کو دس رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی پوری ٹیم انچاس اعشاریہ پانچ میں ایک سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے چار چوکوں کی مدد سے انتالیس اور ناصر جمشید نے پانچ چوکوں کی مدد سے چونتیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے تین، بھونیشور کمار اور ایشون نے دو دو جبکہ جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم چوالیسویں اوور میں ایک سو سٹرسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے چھتیس رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز سریش رائینہ رہے، انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اکتیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے پانچ، محمد عرفان نے دو جبکہ جنید خان، محمد حفیظ اور عمر گل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کے بلے باز ناصر جمشید کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔