’بھارت کے خلاف سیریز تباہ کن ثابت نہیں ہوئی‘

آخری وقت اشاعت:  پير 28 جنوری 2013 ,‭ 08:07 GMT 13:07 PST

انگلینڈ کی ایک روزہ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز کو یقین ہے کہ بھارت سے ایک روزہ سیریز ہارنے کے باوجود یہ سیریز ان کی ٹیم کے لیے تباہ کن ثابت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی تاہم اسے دیگر تین میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انگلینڈ نے اتوار کو کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایشلے جائلز کو یقین ہے کہ بھارت میں گزشتہ برس کھیلی جانے والے ایک روزہ سیریز ہارنے کے باجود انگلینڈ نے حالیہ سریز میں بہتر کاررکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم سیریز جیتنے میں ناکام رہے تاہم ہم نے اس سریز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انگلش ٹیم کے کوچ کے مطابق ان کی ٹیم کے لیے بھارت کا دورہ خوشگوار رہا۔

ایشلے جائلز نے کہا کہ انہیں یارک شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی جو روٹ نے بہت متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں جو روٹ کے بارے میں معلوم نہیں تھا کہ وہ اچھی بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔

انگلش کرکٹ کوچ کے مطابق جو روٹ میں ایک اچھا بلے باز بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بائیس سالہ جو روٹ نے بھارت کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔