بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 7 فروری 2013 ,‭ 08:29 GMT 13:29 PST

بھارت میں جاری خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کٹک میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ندا ڈار اور نین عابدی کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔

ندا ڈار سات چوکوں کی مدد سے اڑسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ نین عابدی نے ایک سو تیرہ گیندوں پر اٹھاون رنز کی سست رفتار مگر اہم اننگز کھیلی۔

ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی۔ بھارت کی جانب سے نرنجنا نے تین جبکہ جھولن گوسوامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایک سو ترانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے کپتان متھالی راج کی سنچری کی بدولت مقررہ ہدف چھیالیس اوورز میں حاصل کر لیا۔

متھالی نے ایک سو تین رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے قانطہ جلیل، بسمہ معروف اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس ورلڈ کپ میں یہ دونوں ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھیں اور پاکستانی ٹیم تو ٹورنامنٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔