آسٹریلیا کی مسلسل چوتھی جیت

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 فروری 2013 ,‭ 07:24 GMT 12:24 PST

سڈنی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف پینتالیسویں اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آسٹریلوی اوپنر شین واٹسن نے چھہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نرائن اور ٹینو بیسٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں دو سو بیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈین اننگز کی خاص بات کیرن پولارڈ کی عمدہ بلے بازی تھی انہوں نے ایک سو نو رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ان کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور کٹنگ نے تین تین وکٹیں لیں۔

پانچ میچوں کی اس سیریز کے پہلے تین میچوں میں بھی آسٹریلیا فاتح رہا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔