ہیملٹن: نیوزی لینڈ کی جیت، سیریز برابر

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 فروری 2013 ,‭ 11:35 GMT 16:35 PST

منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی

ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پچپن رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو ترانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک سو سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چون جبکہ ٹریڈ ویل نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بائیس رنز بنائے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ انگلینڈ کے دیگر کھلاڑی نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کے چھ بلے بازوں کا سکور دوسرے ہندسہ تک نہ پہنچ سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز فرینکلن نے چار، ائین بٹلر نے دو اور نیتھن مکلم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بانوے رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے چوہتر جبکہ گپٹل نے چار چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے سینتالیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈرن بیچ نے تین اور لیوک رائٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔