برزبین: ویسٹ انڈیر کی پہلی فتح

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 فروری 2013 ,‭ 11:04 GMT 16:04 PST

آسٹریلیا کے شہر برزبین میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ستائیس رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی ٹیم ایک سو بانوے رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونسٹھ رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم وگس نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اکاون جبکہ بریڈ ہیڈن نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائرون پولارڈ نے تین اور سنیل نرائن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے ایک سو بانوے رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکانوے رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور جانسن چارلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف گیارہ رنز کے مجموعی سکور پر کرس گیل آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تاہم جانسن چارلس نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ستاون جبکہ ڈیرن براوو نے تین چوکوں کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فاکنر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بدھ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔