ویلنگٹن: انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 فروری 2013 ,‭ 05:33 GMT 10:33 PST

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے جیت لی۔

انگلینڈ نے ایک سو چالیس رنز کا مطلوبہ ہدف بارہ اعشاریہ چار اوور میں حاصل کر لیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے مائیکل لمب نے ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے ترپن جبکہ ایلکس ہیلز نے نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست اسی رنز بنائے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتالیس رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے انسٹھ جبکہ مکلم نے تین چوکوں کی مدد سے چھبیس رنز بنائے۔

ان دونوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ اور ڈرن باش نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ آک لینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چالیس رنز سے شکست دی تھی۔

ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پچپن رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز برابر کر دی تھی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ سترہ فروری کو، دوسرا بیس جبکہ تیسرا میچ تیئس فروری کو کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔