پاکستان کو جنوبی افریقہ پر بارہ رنز کی برتری

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 فروری 2013 ,‭ 13:28 GMT 18:28 PST

کیپ ٹاؤن میں پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں اب تک دو وکٹوں کے نقصان پر پچیس رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں تین سو چھبیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

دوسری اننگز کے آغاز پر پاکستان کو جنوبی افریقہ پر بارہ رنز کی برتری حاصل تھی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور ورنن فیلینڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے چھ اور محمد عرفان نے تین وکٹیں جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے یونس خان نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ایک سو گیارہ رنز جبکہ اسد شفیق نے چودہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو گیارہ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر نے پانچ، مورنی مورکل اور پیٹرسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو سو گیارہ رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔