فٹ بال: دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے کی تجویز

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 2 مارچ 2013 ,‭ 15:01 GMT 20:01 PST

بولٹن کلب کے کھلاڑی فبریس معمبا کو پچھلے سال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا

انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ ایک تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کو میچ کے دوران دل کی دھڑکن جانچنے والے آلات پہننے کی اجازت ہوگی۔

انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ فٹ بال کے قوانین بنانے والی تنظیم ہے۔

بورڈ اس تجویز پر اس واقعے کے بعد غور کر رہی ہے جس میں بولٹن کلب کے کھلاڑی فبریس معمبا کو پچھلے سال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔

یہ تجویز سکاٹ لینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے دی ہے۔

سکاٹ لینڈ میں بورڈ کے اجلاس کے دوران تجرباتی طور پر یہ آلات لگائے جائیں گے۔

انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ، جس کی صدارت فیفا کے صدر کرتے ہیں، سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تجرباتی طور پر کھلاڑیوں کو قمیضوں کے اندر الیکٹرانک چِپ پہننے کی اجازت دیں جو ان کے دل کی دھڑکن کی جانچ کرے گی۔

اس چِپ سے حاصل کی گئی معلومات ایک لیپ ٹاپ پر جمع کی جائے گی اور اس کے ذریعے طبی ماہرین کھلاڑیوں کی صحت پر نظر رکھ سکیں گے۔

سکاٹ لینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چِپ کے ذریعے کھلاڑی کے دل کی دھڑکن پر نظر رکھی جا سکے گی اور یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ یہ کھلاڑی کتنا بھاگا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔