اینٹی گوا: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز فاتح

آخری وقت اشاعت:  اتوار 3 مارچ 2013 ,‭ 19:05 GMT 00:05 PST

اینٹی گوا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف سولہ اعشاریہ ایک اوور میں حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سیمنز نے ایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے تریسٹھ جبکہ براوو نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اڑتیس رنز بنائے۔

اس سے پہلے زمبابوے نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیس رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے میلکم والر نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے انچاس جبکہ گریگ ایرون نے پانچ چوکوں کی مدد سے چونتیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینو بیسٹ نے تین، سنیل نائرین اور براوو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔