اینٹی گوا: ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  پير 4 مارچ 2013 ,‭ 21:46 GMT 02:46 PST

ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بادری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اینٹی گوا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 159 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن زمبابوے کی ٹیم بیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن نے چار چوکوں کی مدد سے 53رنز بنائے۔ ہیملٹن کے علاوہ زمبابوے کے دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سیموئیل بادری نے تین جبکہ ڈوائن براوو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سیمنز نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 41 جبکہ پولارڈ نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بادری کو میچ کا جبکہ لینڈل سیمنز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔