نیوزی لینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 7 مارچ 2013 ,‭ 07:42 GMT 12:42 PST

بائیں ہاتھ کے سپنر بروس مارٹن تینتالیس رنز کے عوض چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے

ڈیونیڈن میں انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک مضبوط پوزیشن میں ہے۔

دوسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 131 رن بنا لیے ہیں جبکہ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جب کھیل ختم ہوا تو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہمیش ردرفرڈ 77 اور پیٹر فلٹن 46 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

بارش کی وجہ سے پہلے دن کے کھیل کی منسوخی کے بعد جمعرات کو دوسرے دن جب میچ شروع ہوا تو پہلی اننگز میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا۔

اٹھارہ کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تین وکٹیں گر گئی تھیں اور بعد میں بھی جوناتھن ٹراٹ اور ایئن بیل کے درمیان چھیالیس رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی قابلِ ذکر شراکت قائم نہ ہو سکی۔

انگلش بلے بازوں میں جوناتھن ٹراٹ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکا۔ انہوں نے ایک سو پینسٹھ گیندوں پر پینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کا 167 کا مجموعہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی اننگز میں اس کا سب سے کم سکور ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے سپنر بروس مارٹن تینتالیس رنز کے عوض چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ویگنر نے بھی چار انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔