گال ٹیسٹ: پہلا دن سری لنکن بلے بازوں کے نام

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 مارچ 2013 ,‭ 12:06 GMT 17:06 PST

گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر تھرمین اور اینجلو میتھیوز کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالتریت 74 اور 25 رنز بنائے تھے۔

کلِک میچ کا تفصلی سکور کارڈ

سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کارونارتنے اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات کمار سنگا کارا کی شاندار بیٹنگ رہی، انہوں نے سولہ چوکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 142 رنز بنائے۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز دلشان رہے، انہوں نے نو چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

بنگہ دیش کی جانب سے سوہاگ غازی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

جمہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔