’رونی مانچسٹر یونائیٹڈ میں ہی رہیں گے‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 مارچ 2013 ,‭ 12:10 GMT 17:10 PST
سر ایلکس فرگوسن اور وین رونی

سر ایلکس فرگوسن کہتے ہیں کہ ان کا وین رونی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے

برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر سر ایلکس فرگوسن نے کہا ہے کہ وین رونی اگلے سیزن میں بھی ان کے کلب میں ہی رہیں گے۔

انگلینڈ کے ستائیس سالہ سٹرائیکر کو منگل کو ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے اہم میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا اور ان پر ڈینی ویلبیک کو ترجیح دی گئی۔

اس کی وجہ سے جمعرات کے قومی اخبارات میں وسیع پیمانے پر خبریں شائع ہوئیں کہ انگلینڈ کے سٹرائیکر کو موسم گرما میں فروخت کر دیا جائے گا۔

فرگوسن نے کہا کہ ’وہ اگلے سال بھی یہیں ہوں گے، آپ میری بات پر یقین کر سکتے ہیں۔‘

فرگوسن نے ریال میڈرڈ کے خلاف میچ میں نینی کو متنازع طور پر گراؤنڈ سے باہر بھیجے جانے کے بارے میں بھی پہلی مرتبہ بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ہم ریفری کے فیصلے کی وجہ سے ناک آؤٹ ہوئے ہیں، اور اسے ہضم کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔

رونی کے متعلق، جو کہ ایک ہفتے کے دو لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ کماتے ہیں، کئی مرتبہ خبریں آئی ہیں کہ انہیں کسی اور کلب کو ٹرانسفر کیا جا رہا ہے جس میں پیرس سینٹ جرمین کلب بھی شامل ہے۔

فرگوسن نے کہا کہ ’میرے اور وین رونی کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں۔ اور یہ کہنا کہ ہم بات نہیں کرتے بکواس ہے۔‘

رونی نے اس سیزن میں چوبیس مرتبہ میچ کے آغاز سے کھیلتے ہوئے اور پانچ مرتبہ بطور متبادل کھیلتے ہوئے کل چودہ گول کیے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔