بارسلونا چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 مارچ 2013 ,‭ 05:41 GMT 10:41 PST

میسی نے دو گول کر کے بارسلونا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

ہسپانوی کلب بارسلونا نے اطالوی کلب اے سی میلان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر یورپی چیمپیئنز لیگ فٹبال مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں بارسلونا کو دو صفر سے شکست ہوئی تھی لیکن منگل کو کھیلے گئے میچ میں فتح بارسلونا کا مقدر بنی اور وہ گول اوسط کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

یہ چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم دوسرے میچ سے قبل دو گول کے خسارے میں ہونے کے باوجود اگلے مرحلے میں پہنچ سکی ہے۔

بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ پر منگل کی شب کھیلے گئے میچ میں میسی نے پانچویں منٹ میں ہی اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔ میسی نے ہی بارسلونا کی جانب سے دوسرا گول کر کے ٹیم کا مجموعی خسارہ ختم کیا۔

ڈیوڈ ولا کے گول کی بدولت بارسلونا کو میچ میں تین گول کی سبقت حاصل ہوئی جبکہ جورڈی ایلبا نے چوتھا گول کر کے اپنی ٹیم کی کوارٹر فائنل تک رسائی یقینی بنا دی۔

بارسلونا چیمپیئنز لیگ مقابلوں میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر گزشتہ بیس میچوں سے ناقابلِ شکست رہی ہے۔

حال ہی میں سپین کی مقامی لیگ میں اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کے ہاتھوں پانچ دن میں دو مرتبہ شکست کے بعد بارسلونا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جا رہے تھے لیکن اس فتح نے ان کے ناقدین کے منہ ایک بار پھر بند کر دیے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔