آکلینڈ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 مارچ 2013 ,‭ 04:26 GMT 09:26 PST
نیوزی لینڈ

آک لینڈ میں جاری تیسرا میچ اہم ہے کیونکہ جو اسے جیتے گا وہ سیریز جیت جائے گا

ایڈن پارک آکلینڈ میں جاری میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کے 443 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 204 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

پہلی اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو 239 رنز کی سبقت حاصل ہو گئي ہے اور وہ انگلینڈ کو فالو آن دے سکتی تھی لیکن اس نےخود ہی بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

کلِک میچ کا تازہ سکور

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 73 رنز ان کے وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر نے بنائے جبکہ جو روٹ نے45 رنز بنائے اور وہ آؤ‎ٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرنٹ بولٹ نے 68 رنز کے عوض چھ وکٹ حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤدی کے حصے میں تین وکٹیں آئیں اور ایک وکٹ ویگنر نے لیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بظاہر درست ثابت نہیں ہوا کیونکہ ایک وقت نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 260 رنز بنا لیے تھے۔

میٹ پرائڑ

میٹ پرائر نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر پیٹر فلٹن نے شاندار سنچری سکور کی اور آوٹ ہونے سے قبل انھوں نے 136 رنز بنائے۔

دوسرے نمایاں رنز بنانے والوں میں کین ولیمسن تھے جنھوں نے 91 رنز بنائے۔ان کے علاوہ ٹم ساؤدی نے 44، کپتان برینڈن مکلم نے 38، ہمیش ردرفورڈ نے 37 اور ڈین برولائن نے 36 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹیون فن نے 125 رنز کے عوض چھ وکٹ لیے جبکہ جیمس اینڈرسن نے دو اور مانٹی پنیسر اور جوناتھن ٹرؤٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ ایک وکٹ کے نقصان پر 250 رنز تھا

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز مکمل ہو چکی تھی اور انگلینڈ نے دو وکٹ پر 50 رنز بنائے تھے۔ اور تیسرے دن چائے کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم 204 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

تین میچ کی اس سیریز میں پہلے دونوں مقابلے برابری پر ختم ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔