ہرارے: بنگلہ دیش کی برتری 233 رنز

Image caption جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی

ہرارے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے۔

زمبابوے کو بنگلہ دیش کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید 233 رنر کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ایلٹن چیگمبورہ اور میلکم والر کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 45 اور 30 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل السلام نے دو جبکہ شکیب الحسن اور سوہاگ غازی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 8 چوکوں کی مدد سے 81 اور ناصر حسین نے 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے چیگمبورہ نے 3، میتھ نے 2 جبکہ جاروس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں