ہرارے: زمبابوے کا ہدف 401 رنز

ہرارے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے۔

زمبابوے کو میچ جیتنے کے لیے مزید 263 رنر کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر شنگی ماسک کدزا اور ہیملٹن ماسک کدزا کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 7 اور 46 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے دوسری اننگز میں سیباندہ نے 32 اور ریگس نے 22 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں شکیب الحسن اور ضیا الرحمن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مشفکر الرحمن نے 9 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے دوسرے نمایاں بلے باز ناصر حسین رہے، انھوں نے 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے دوسری اننگز میں شنگی ماسک کدزا نے 4 اور ہیملٹن ماسک کدزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں