چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل میں بائرن فاتح

یورپی فٹ بال چیمپیئن لیگ میں بائرن میونخ بارسلونا کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

بائرن کی جیت کے بعد یورپی چیمپیئن لیگ میں دونوں جرمن ٹیمیں بائرن اور ڈورٹمنڈپہنچ گئی ہیں۔

بائرن اور بارسلونا کے درمیان میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

دوسری ہاف کے شروع ہی میں بائرن میونخ کی جانب سے پہلا گول میچ کے 48 منٹ میں روبین نے کیا۔ اس کے بعد 72 منٹ میں گیرارڈ پک نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک دی۔

اس کے چار منٹ بعد ہی میولر نے بائرن کی جانب سے تیسرا گول کیا۔

بارشا کی جانب سے زخمی میسی نہیں کھیل سکے۔

اس میچ میں بارسا نے دس بار گول کی کوشش کی جس میں سے دس ککس ٹارگٹ پر تھیں۔ اس کے مقابلے میں بائرن نے آٹھ کوششیں کیں جس میں سے چار ٹارگٹ پر تھیں۔

بارسا کو چار کارنر ملے جب کہ بائرن کو کوئی کارنر نہیں ملا۔ دونوں ٹیموں نے تیرہ تیرہ فاؤل کیے۔

اسی بارے میں