بولاوائیو: پہلے میچ میں بنگلہ دیش فاتح

زمبابوے کےشہر بولاوایو میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقت میں 32.1 اوورز میں 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن ماسے کدزا نے 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 38 رنز جبکہ برینڈن ٹیلر نے 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ضیا الرحمن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب ناصر حسین نے 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 68 اور مومن الحق نے 3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے شنگی ماسے کدزا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے ضیا الرحمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جعمے کو کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں