ڈبلن میں دلچپسپ مقابلے کے بعد میچ برابر

Image caption جنید خان نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے

پاکستان اور آئیر لینڈ کے درمیان ڈبلن میں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد برابر ہو گیا۔

276 رنز کے تعاقب میں آئیر لینڈ کی پوری 275 رنز بنا سکی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آئیر لینڈ کی اننگز کی خاص بات پال سٹرلنگ کی عمدہ بیٹنگ تھی، انھوں نے 12 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 103 رنز جبکہ کیوں او برائن نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان اور محمد حفیظ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ میچ بارش کی وجہ سے کئی بار روکنا پڑا اور اسے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے پاکستان نے آئیر لینڈ کو فتح کے لیے 276 رنز کا ہدف فراہم کیا تھا۔

پاکستان نے 47 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے لیکن ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت آئیر لینڈ کو فتح کے لیے 276 رنز کا ہدف دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 122 رنز بنائے جبکہ اسد شفیق نے 9 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔

آئیر لینڈ کی جانب سے کیوں او برائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جمعرات کو ڈبلن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آئیر لینڈ کی جانب سے کیوسک اور کیون او برائن نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

آئیر لینڈ کے کیون او برائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں