شیراپووا، سرینا فرنچ اوپن کے فائنل میں

Image caption ماریہ شیراپووا اپنے ٹائٹل کا ایک بار پھر دفاع کریں گی

عالمی ٹینس سٹار سرینا ولیم اور ماریہ شیرپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

یہ امریکی ٹینس سٹار کے لیے ایک اور موقع ہو گا کہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت سکیں جبکہ دوسری جانب ماریہ شیراپووا اپنے ٹائٹل کا ایک بار پھر دفاع کریں گی۔

عالمی نمبر ایک سرینا ولیم اور نمبر دو ماریہ شیرواپووا نے اپنے اپنے سیمی فائنلز میں مختلف انداز میں اپنے حریفوں کو شکست دی۔

سرینا ولیمز نے اٹلی سے تعلق رکھنے والی سارہ ایرانی کو چھ صفر اور چھ ایک سے شکست دی۔

یہ سرینا ولیمز کا 2002 کے بعد پہلا رولنڈ گیروس فائنل ہو گا جہاں ہر سال فرنچ اوپن کا ٹورنامنٹ ہوتا ہے۔

ماریہ شیروپووا نے اپنے سیمی فائنل میں وکٹوریا ایزارینکا کو چھ ایک، دو چھ اور چھ چار سے شکست دی۔

ماریہ شیرواپووا اور ایزارنکا کے درمیان سیمی فائنل بہت مشکل ثابت ہوا جسے جیتنے کے لیے انہیں کافی محنت کرنی پڑی۔

دوسری جانب سرینا ولیمز اور سارہ ایرانی کے درمیان میچ بہت مختلف اور سرینا کے لیے نسبتاً آسان ثابت ہوا۔

سرینا نے میچ کے بعد کہا کہ’میں اس میچ کو کھیلنے کے لیے کچھ زیادہ اچھے احساسات کے ساتھ نہیں گئی میرے لیے کچھ ایسا تھا کہ چلو دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے اور جو بہتر ہو سکتا وہ کرتے ہیں۔‘

اسی بارے میں