آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر

انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ نے اس کے جواب میں بارش ہونے تک پندرہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر اکاون رنز بنائے۔

تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں

آسٹریلیا کی اننگز ابتد میں مشکلات کا شکار ہوگئی لیکن مڈل آرڈر بیٹسمین ووگز اور کپتان جارج بیلی کی نصف سنچریوں کی بدولت ایک مناسب سکور کرنے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلیا کا یہ دوسرا میچ ہے پہلے میچ میں اسے انگلینڈ نے 48 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کا بھی دوسرا میچ ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا نے اوپنر وارنر کو ایک انگش کھلاڑی سے جھگڑا کرنے کی پاداش میں ایک میچ کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ کپتان مائیکل کلارک پہلے ہی کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم: شین واٹسن، میتھیو ویڈ(وکٹ کیپر) فلپ ہیوز، جارج بیلی (کپتان) ، ایڈم ووجز، کلین میکسویل، میچل مارش، جیمز فالکنر، مچل جانسن، کلنٹن میکے اور زاویر ڈورتھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: لیوک رانچی، مارٹن گپٹل، کین ولیمسن، راس ٹیلر، برینڈن میکلم، جیمز فرینکلن، نیتھن میکلم، ڈینیئل ویٹوری، ٹم سوتھی، کیل ملز اور مچل میکلینہان۔

اسی بارے میں