راجر فیڈرر ویمبلڈن سے باہر ہو گئے

ویمبلڈن کے دفاعی چیمپئین سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر یوکرائن کے سرگی سٹاک ہوسکی کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

یوکرائن سے تعلق رکھنے والے سرگی نے ویمبلڈن چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں فیڈرر کو چھ سات، پانچ سات، سات چھ، سات پانچ، سات پانچ، سات چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔

اکتیس سالہ فیڈرر اس سے پہلے سات بار ویمبلڈن چیمپئین شپ جیت چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2002 کے بعد فیڈرر پہلی بار اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں۔

سنہ 2002 میں فیڈرر ویمبلڈن چیمپئین شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست سے دو چار ہوئے تھے۔

سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر سنہ 2003 میں بھی فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔

ویمبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں راجر فیڈرر کو شکست دینے والے سرگی نے میچ کے بعد کہا ’ میں آج اس سے بہتر کھیل پیش نہیں کر سکتا تھا‘۔

اس سے پہلے سابق ویمبلڈن چیمپئین سپین کے رافیل ندال سٹیو ڈارسس کے ہاتھوں حیران کن شکست کھا کر ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئے تھے۔

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے سٹیو ڈارسس نے کورٹ نمبر ایک پر کھیلے جانے والے میچ میں رافیل ندال کو سات چھ، سات چھ، اور چھ چار سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں