ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا

Image caption سنیل نارائن کو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا

گیانا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف دو رنز کے مجوعی سوکر پر گیل ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو نے 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز جبکہ ڈوائین براوو نے 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے دو دو جبکہ اسد علی اور محمد عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے 233 رنز چاہیے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی باولنگ کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن نہیں چل سکی اور 196 کے مجموعی سکور پر 47.5 اوورز میں پاکستان کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے ناصر جمشید 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ عمر اکمل نے 50 رنز بنائے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جبکہ ڈوائین براوو نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

سنیل نارائن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

گیانا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 126 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

اسی بارے میں