سینٹ لوشیا: چوتھے میچ میں پاکستان فاتح

Image caption محمد حفیظ نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے

سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکت دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔

بارش کی وجہ سے پاکستان کو 31 اوورز میں 189 رنز کا ہدف دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے ناقابلِ شکست 53 رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کے دوسرے نمایاں بلے باز محمد حفیظ رہے، انھوں نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، کیمار روچ اور ڈوائن براو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 49 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیموئیلز نے9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 106 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز سمنز رہے، انھوں نے5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 46 بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ جنید خان، وہاب ریاض، شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اتوار کو سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران پانچ ون ڈے میچوں کے علاوہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔

اسی بارے میں